ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایک دن میں سونا 12 ہزار 627 روپے سستا ہوگیا ہے، جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 11 ہزار 364 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 170 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط میں اضافہ، اب مستحق افراد کو کتنی رقم ملے گی؟
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 126 ڈالر 27 سینٹ کمی کے بعد 4200 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جو 385 روپے کم ہو کر فی تولہ 6929 روپے ہو گئی ہے۔
