حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے 2 ارب ڈالر کی ادائیگی متبادل ذرائع سے مالی بندوبست مکمل ہونے کے بعد کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے بیرونی ادائیگیوں کے حوالے سے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہیں، جن کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کا طریقۂ کار سامنے آ گیا
اس ضمن میں پاکستان کو دو دوست ممالک کی جانب سے 5 ارب ڈالر سے زائد مالی معاونت کی یقین دہانی بھی حاصل ہو چکی ہے۔
حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگا بلکہ ملکی معیشت کو بھی استحکام حاصل ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کو 2 دوست ممالک سے 5 ارب ڈالر سے زائد کی فراہمی کی یقین دہانی مل چکی ہے۔
