وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: مولانا فضل الرحمن کی تجویز پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹرنیشنل کارگو ائیرپورٹ بنانے کا فیصلہ
سرکاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے عوام کو ممکنہ اثرات کے پیش نظر ضروری خریداری اور اخراجات کی منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
