ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے پر آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: کہاں تیز بارش کہاں ژالہ باری، محکمہ موسمیات آگاہ کر دیا
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 87 روپے کی کمی کے بعد یہ 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 71 ڈالر کم ہو کر 4,642 ڈالر ہو گیا ہے۔
