مردان کے علاقے طورو، قیوم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مردان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر نور بادشاہ ایڈوکیٹ جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کا بیٹا اور دو راہگیر نوجوان زخمی ہوگئے۔

 

ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں نور بادشاہ ایڈوکیٹ موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے میں ان کے بیٹے مامون ولد نور بادشاہ، سہیل ولد افسر علی اور فواد ولد اکرام زخمی ہوئے۔

 

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو طورو ہسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے  واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔