ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور فی تولہ سونا 9 ہزار 200 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے ہو گیا ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 888 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 92 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4 ہزار 424 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔
