غیر ملکی میڈیا کے مطابق، افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔
افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ملک کے وسطی، شمالی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہو چکے ہیں۔
ترجمان کے مطابق، موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد ایک طویل خشک دور ختم ہوا، تاہم شدید بارش اور برف باری نے متعدد علاقوں میں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ انفراسٹرکچر کو بھی نقصان ہوا اور کئی جانور ہلاک ہوئے ہیں۔
