عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر سونا مہنگا ہو گیا ہے۔

 

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے بڑھ کر 4 لاکھ 44 ہزار 462 روپے کا ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 54 روپے ہو گئی۔

 

عالمی بازار میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہے جہاں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 221 ڈالر ہو گئی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1 ہزار 700 روپے سستا ہوا تھا۔