پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سال 2025 کا آخری سپر مون، جسے دسمبر کا کولڈ مون بھی کہا جاتا ہے، آج یعنی 4 اور 5 دسمبر کی درمیانی رات پاکستان میں واضح طور پر نظر آئے گا۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ یہ دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون ہے، جو 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر 99.8 فیصد روشن حالت میں اپنے عروج پر پہنچے گا۔ ادارے کے مطابق پاکستان میں آج شام 4 بج کر 58 منٹ پر چاند 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا۔
ماہرین کے مطابق اس رات چاند اور زمین کے درمیان فاصلہ 357,218 کلومیٹر ہوگا، جبکہ سپر مون کے دوران چاند عام دنوں کے مقابلے میں تقریباً 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔
سپارکو کے مطابق دنیا بھر میں سپر مون عام طور پر سال میں تین سے چار مرتبہ دیکھا جاتا ہے۔