ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پشاور: پولیس پر حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث لعل شیر عرف لعلے گروپ کا خاتمہ Home / جرائم,خیبر پختونخوا /

پشاور: پولیس پر حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث لعل شیر عرف لعلے گروپ کا خاتمہ

سپر ایڈمن - 04/12/2025 821
پشاور: پولیس پر حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث لعل شیر عرف لعلے گروپ  کا خاتمہ

پشاور میں پولیس نے بھتہ خوری، ناجائز قبضوں اور پولیس پر حملوں میں ملوث خطرناک لعل شیر عرف لعلے گروپ کا ڈراپ سین ۔ سی سی پی او پشاور کی ہدایت پر سپیشل آپس ٹیم نے پورن شانگلہ میں کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں گروپ کے دو اہم کارندے لعل شیر اور جان شیر ہلاک ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان قتل، اقدامِ قتل، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے اور عرصہ دراز سے مختلف علاقوں میں خوف پھیلا رکھا تھا۔

 

ایک دوسری کارروائی کے دوران رمضان شیر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں رمضان شیر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔

 

سی سی پی او نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

تازہ ترین