ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
کوہاٹ : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی Home / جرائم,خیبر پختونخوا /

کوہاٹ : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

سپر ایڈمن - 04/12/2025 386
کوہاٹ : دو گروپوں کے درمیان  فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

 

جاں بحق افراد میں حسن، ظاہر زمان، غفور اور معمور شامل ہیں، جب کہ زخمیوں کی شناخت اعجاز اور حماد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تاہم ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ لواحقین کی جانب سے درج کرایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین