ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وی پی این سروسز کی لائسنسنگ کا آغاز کر دیا Home / قومی /

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وی پی این سروسز کی لائسنسنگ کا آغاز کر دیا

سپر ایڈمن - 02/12/2025 283
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وی پی این سروسز کی لائسنسنگ کا آغاز کر دیا

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی باقاعدہ لائسنسنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں محفوظ، قانونی اور بااعتماد ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک خدمات کو فروغ دینا ہے، تاکہ ڈیجیٹل سرگرمیوں کو شفاف اور محفوظ بنایا جا سکے۔

 

پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق لائسنسنگ کا یہ عمل کمرشل کلاؤڈ وی پی این سروسز (CVAS-Data) کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے اب تک 6 کمپنیوں کو وی پی این لائسنس جاری کئے ہیں، جن میں Alpha 3 Cubic (Steer Lucid)، Zettabyte (Crest VPN)، Nexilium Tech (Kestrel VPN)، UKI Conic Solutions (QuiXure VPN) اور Vision Tech 360 (Kryptonyme VPN) شامل ہیں۔

 

 ادارے کے مطابق یہ تمام کمپنیاں ملکی قوانین اور ڈیجیٹل پالیسی مقاصد کے تحت خدمات فراہم کرنے کی مجاز ہوں گی۔

 

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے غیر قانونی وی پی این خدمات کے استعمال کی حوصلہ شکنی ہو گی اور صارفین کو محفوظ، معیاری اور باضابطہ ڈیجیٹل سہولیات میسر آئیں گی۔ اس کے علاوہ، اب انٹرنیٹ براوزنگ، موبائل بینکنگ، ریموٹ ورک اور دیگر آن لائن خدمات کیلئے شہری مقررہ معیار کے مطابق منظور شدہ وی پی این کمپنیوں سے خدمات حاصل کر سکیں گے۔

 

اتھارٹی نے مزید کہا کہ لائسنسنگ نظام سے ملک میں سائبر سیکیورٹی کے معیار میں بہتری آئے گی، جبکہ ڈیٹا کے تحفظ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شفاف استعمال کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس اقدام کو ملکی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین