نامور عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی مولانا شیخ محمد ادریس ترنگ زئی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مولانا ادریس کو شہید کرنے والے نہ مسلمان کہلانے کے حق دار ہیں اور نہ انسان۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبر: باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سرکاری سکول کا کمپیوٹر ٹیچر جاں بحق

 

 انہوں نے کہا کہ مولانا ادریس کی شہادت ملک و ملت کے لیے بڑا نقصان ہے اور ان کی دینی، تدریسی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 

یاد رہے کہ منگل کی صبح اتمانزئی میں نامعلوم حملہ آوروں نے مولانا شیخ محمد ادریس کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے جبکہ ساتھ موجود دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مولانا ادریس اپنے گھر سے مدرسے جا رہے تھے۔ واقعے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔