وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ کو مکمل طور پر بحال کرکے دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے برسوں سے غیر فعال رہنے والے ائیرپورٹ کو دوبارہ کارآمد بنا دیا ہے۔
وزیر دفاع کے مطابق وزارت دفاع اور پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی ملک کے دیگر غیر فعال ائیرپورٹس کی بحالی اور انہیں دوبارہ فعال بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔
