ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
آج فی تولہ سونا 2100 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے مقرر ہوئی ہے۔ صرف دو دن میں مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں 5900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس شہید کی علمی، تدریسی اور سیاسی خدمات پر ایک نظر
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1801 روپے سستا ہوا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر کمی کے بعد 4555 ڈالر پر آ گیا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے، جو 65 روپے کم ہو کر 7849 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
