تین روزہ مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ 

 

یہ بھی پڑھیے: مولانا شیخ محمد ادریس کے قاتل مسلمان یا انسان کہلانے کے مستحق نہیں، مفتی تقی عثمانی

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 517 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے ہو گئی ہے۔

 

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی 223 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 72 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فی اونس سونا 111 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 666 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی اور سرمایہ کاری کے رجحان میں تبدیلی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔