ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
ملک بھر میں سرد اور خشک موسم برقرار، شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان Home / قومی /

ملک بھر میں سرد اور خشک موسم برقرار، شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان

سپر ایڈمن - 21/11/2025 30
 ملک بھر میں سرد اور خشک موسم برقرار، شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان

 ملک کے بیشتر حصوں میں جمعہ اور ہفتہ کو موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ شمالی علاقوں میں رات کے اوقات شدید سرد رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کہیں کہیں ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے پشاور، صوابی، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں بھی رات کے وقت دھند کی ہلکی شدت ہوسکتی ہے۔ چترال، دیر اور دروش میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سموگ اور دھند پڑ سکتی ہے۔  

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی مقامات پر شدید سرد رہا، جبکہ پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند اور سموگ دیکھی گئی۔

 

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں اسکردو اور لہہ میں منفی 5، گلگت اور بابوسر میں منفی 2 جبکہ گوپس میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم، ہفتے کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین