ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
ڈی آئی خان: پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ، دو پولیس اہلکار شہید Home / جرائم /

ڈی آئی خان: پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ، دو پولیس اہلکار شہید

سپر ایڈمن - 20/11/2025 255
ڈی آئی خان: پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ، دو  پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان ،ہتھالہ گلوٹی روڈ پر ٹکواڑہ پولیس چوکی کی بکتر بند گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کا حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے۔

 

ذرائع کے مطابق پولیس کی بکتر بند گاڑی حسب معمول علاقے میں گشت پر تھی کہ کڑی ملنگ کے قریب سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے میں گاڑی کے ڈرائیور رمضان اور کانسٹیبل سیف الرحمان موقع پر شہید ہوگئے۔

 

زخمیوں میں حوالدار شاید، کانسٹیبل محبوب عالم، کانسٹیبل آصف اور کانسٹیبل کفایت شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ رات پنیالہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے پر لواحقین نے تھانے کے باہر احتجاج  شروع کر دیا ہے۔ 

تازہ ترین