ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد Home / جرائم /

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد

سپر ایڈمن - 21/11/2025 268
خیبرپختونخوا: سیکیورٹی  فورسز کی کارروائیاں، امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد

 پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشتگردوں کے قبضے سے افغانستان میں استعمال ہونے والا امریکی اور نیٹو افواج کا اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ہتھیار مختلف آپریشنز کے دوران ضبط کیے گئے، جنہیں بعد ازاں میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے برآمد ہونے والے اسلحے میں ایم-4، ایم-16 رائفلز، دیگر خودکار جدید ہتھیار، نائٹ وژن گاگلز اور جدید آلات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی فوج اور نیٹو کے زیر استعمال اعلیٰ معیار کا دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور تاریں بھی قبضے میں لی گئیں۔

 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنۂ الخوارج ان امریکی ہتھیاروں کے ذریعے فاصلے سے بھی پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ برآمد شدہ اسلحے میں سٹیل ہیڈ گولیاں بھی شامل ہیں جو بلٹ پروف جیکٹس میں سے بھی گزر سکتی ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق امریکی اور نیٹو افواج کے افغانستان سے انخلا کے وقت یہ اسلحہ چھوڑ دیا گیا تھا، جسے دہشتگرد بعد ازاں پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ برآمد شدہ ہتھیاروں پر واضح طور پر تحریر ہے کہ وہ امریکی حکومت کی ملکیت ہیں۔

 

فورسز کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

تازہ ترین