بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود درے دڑیز میں امن کمیٹی کے مقامی کمانڈر عبدالجلیل کے دفتر پر مسلح دہشت گردوں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں کمانڈر عبدالجلیل کے کزن بھی شامل ہیں۔ ہسپتال لائے جانے والے جاں بحق افراد کی شناخت اسامہ، کامران، محمد نیاز، ولی اللہ، سفیان، نعمان اور صفیان کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ محمد نامی شخص زخمی ہوا ہے۔