ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر پختونخوا: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں،سرکاری ملازم سمیت پانچ ملزم گرفتار Home / جرائم,خیبر پختونخوا /

خیبر پختونخوا: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں،سرکاری ملازم سمیت پانچ ملزم گرفتار

سپر ایڈمن - 21/11/2025 260
خیبر پختونخوا: اینٹی نارکوٹکس فورس کی  کارروائیاں،سرکاری ملازم سمیت پانچ ملزم  گرفتار

 اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے خیبر پختونخوا میں منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں میں خیبر اور پشاور کے مختلف علاقوں میں 6  آپریشن کئے، جن میں آئس، ہیروئن، چرس اور افیون سمیت 72 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے علی مسجد، باڑا، جمرود اور پشاور کے مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں کے دوران منشیات گاڑیوں کے خفیہ خانوں اور استعمال شدہ کپڑوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔ ان آپریشنز کے نتیجے میں 5 ملزمان گرفتار ہوئے، جن میں ایک سرکاری ملازم بھی شامل ہے۔

 

اے این ایف نے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 5 گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے لیا جبکہ انٹر سٹی بس سروس کے کارگو میں گھریلو سامان کی آڑ میں آئس سمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق افغانستان سے لائی گئی آئس اور ہیروئن تیراہ اور خیبر کے راستے اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھیں، تاہم بروقت کارروائی کے باعث بڑی مقدار پکڑی گئی۔

 

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں منشیات کے نیٹ ورکس کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے اور سمگلروں کے خلاف مزید سخت اقدامات کئے جائیں گے۔

تازہ ترین