ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤں جاری، آج کے نرخ کیا ہے؟ Home / قومی /

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤں جاری، آج کے نرخ کیا ہے؟

سپر ایڈمن - 20/11/2025 73
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤں جاری، آج کے نرخ کیا ہے؟

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے پر آ گیا۔

 

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4286 روپے کمی ہوئی جس کے بعد بھاؤ 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے رہ گیا ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں 50 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس سے عالمی قیمت 4042 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین