 
وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگِ بنیاد رکھا اور کہا کہ یہ اسکول چترال کے عوام کے لیے ان کا تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چترال کے لوگ محدود سہولتوں کے باوجود تعلیم یافتہ اور مہذب ہیں، اور اب یہاں کے ہونہار بچوں کو مفت معیاری تعلیم کے مواقع ملیں گے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور صوبے کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا مقصد دور دراز علاقوں تک سہولتیں پہنچانا ہے، کیونکہ عوام کی خدمت ریاست کا فرض ہے۔
وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ شہباز شریف ایک بہترین منتظم اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے رہنما ہیں۔