 
نوشہرہ کے تھانہ آکوڑہ خٹک میں غیر قانونی افغان شہری کو مکان کرایہ پر دینے کے الزام میں خیبرپختونخوا کا پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قانون 3/10 کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں پاکستانی مالک مکان محمد ندیم اور افغان کرایہ دار عبدالوہاب دونوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مالک مکان نے کرایہ نامہ رجسٹر نہیں کرایا تھا اور حکومتی پالیسی کے تحت افغان شہری کو مکان کرایہ پر دینے پر پابندی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ پولیس کو بھی اس کرایہ داری کی اطلاع نہیں دی گئی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے دونوں ملزمان کو جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کر دیا۔