آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور میں 11 کور کے دورے کے دوران قبائلی عمائدین کے ساتھ جرگے میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کیا جائے گا۔ انہوں نے طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف جاری کارروائیوں میں تعاون پر خیبر پختونخوا کے عوام اور قبائلی عمائدین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک، بشمول افغانستان، کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ افغان طالبان نے پاکستان کے دشمنوں کو سہولت فراہم کی ہے۔ ان کے مطابق افغان حکومت نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں "فتنہ الخوارج" اور "فتنہ الہندستان" کے خلاف کارروائی کے بجائے انہیں مدد فراہم کی ہے۔