ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
طورخم بارڈر کل افغان خاندانوں کی واپسی کے لیے عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ Home / خیبر پختونخوا,سیاست,قبائلی اضلاع /

طورخم بارڈر کل افغان خاندانوں کی واپسی کے لیے عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ

سپر ایڈمن - 31/10/2025 551
طورخم بارڈر کل افغان خاندانوں کی واپسی کے لیے عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے طورخم بارڈر کو کل بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے صرف افغانستان واپس جانے والے افغان خاندانوں کے لیے عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں اور دونوں جانب عام پیدل آمد و رفت بدستور معطل رہے گی۔ اس اقدام کا مقصد صرف ان افغان شہریوں کی واپسی کو ممکن بنانا ہے جو پاکستان چھوڑ کر افغانستان جانا چاہتے ہیں۔

محکمہ کے مطابق اس حوالے سے زبانی احکامات موصول ہوئے ہیں، تاہم باضابطہ نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں ہوا۔ اس کے باوجود متعلقہ عملے کو کل صبح ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین