ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پاکستان اور افغانستان جنگ کی خبریں سنیں، معاملے کو دیکھنا ہوگا، ٹرمپ Home / بین الاقوامی,عوام کی آواز /

پاکستان اور افغانستان جنگ کی خبریں سنیں، معاملے کو دیکھنا ہوگا، ٹرمپ

سپر ایڈمن - 13/10/2025 245
پاکستان اور افغانستان جنگ کی خبریں سنیں، معاملے کو دیکھنا ہوگا، ٹرمپ

  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ کی خبریں سنی ہیں اور وہ اس معاملے کو امریکا واپسی پر دیکھیں گے۔

 

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا میں جاری تنازعات کے خاتمے کے لیے ماضی میں بھی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

 

ٹرمپ نے کہا ، میں نے سنا ہے کہ اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے، مجھے اس معاملے کو واپس جا کر دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جنگوں کے خاتمے میں ماہر ہیں اور ماضی میں بھی کئی تنازعات ختم کر چکے ہیں۔

 

"میں نے پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی ٹیرف کے ذریعے رکوا دی تھی، اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں۔" ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں نوبیل انعام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیاں بچانا ہے۔

 

قبل ازیں، غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ ختم ہو چکی ہے اور موجودہ جنگ بندی برقرار رہے گی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لیے "بورڈ آف پیس" (امن کونسل) جلد قائم کیا جائے گا، جبکہ یرغمالیوں کی رہائی طے شدہ وقت سے پہلے ممکن ہونے کی امید ہے۔

 

تازہ ترین