ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر پختونخوا میں مزید دو نئے پولیو کیس کی شناخت، مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی Home / صحت,عوام کی آواز /

خیبر پختونخوا میں مزید دو نئے پولیو کیس کی شناخت، مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی

سپر ایڈمن - 16/09/2025 540
خیبر پختونخوا  میں مزید دو نئے پولیو کیس کی شناخت،  مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو لڑکیوں میں نئے پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق ان کیسز کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔

 

نیشنل ای او سی نے بتایا کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے۔ اس لیے ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں تا کہ بچے پولیو جسے لاعلاج مرض سے بیچ سکیں۔

 

نیشنل ای او سی کے مطابق جنوبی خیبرپختونخوا میں اس وقت اعلیٰ معیار کی پولیو مہم جاری ہے،  یہ پولیو مہمات بچوں کو اس لاعلاج بیماری سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

 

مزید بتایا گیا کہ جنوبی خیبرپختونخوا، باجوڑ اور اپر دیر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، جس دوران 16 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 

نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو قطرے لازمی پلایئں۔

تازہ ترین