ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
ادارہ برائے بحالی معذوران خیبر پختونخوا میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں، ایم ڈی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ Home / صحت,عوام کی آواز /

ادارہ برائے بحالی معذوران خیبر پختونخوا میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں، ایم ڈی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

آفتاب مہمند - 15/09/2025 640
ادارہ برائے بحالی معذوران خیبر پختونخوا  میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں، ایم ڈی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

آفتاب مہمند

 

ادارہ برائے بحالی معذوران خیبر پختونخوا میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی خدمات لینے اور متعلقہ افسران کو ٹاسک دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

 

سرکاری مراسلے کے مطابق موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر  پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پروسٹیٹک اینڈ آرتھوٹک سائنسز   (پیپاس) کو ان کے عہدے سے فارغ کرنے اور اضافی چارج محکمہ صحت کے کسی بااعتماد اور تجربہ کار افسر کو دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

مزید بتایا گیا کہ صوبائی کابینہ اجلاس میں سیکرٹری صحت نے ممبران بورڈ آف مینجمنٹ محمد عارف، مسز سودہ اقبال اور ڈاکٹر رحیم جان آفریدی کے استعفوں کا معاملہ اٹھایا، تاہم کابینہ نے تینوں ممبران کے استعفے فوری طور پر منظور کرنے کے بجائے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

واضح رہے کہ پیپاس محکمہ صحت کا خودمختار ادارہ ہے جو آرتھوپیڈک ٹیکنالوجی کی تعلیم و تربیت فراہم کرتا ہے۔ قواعد کے مطابق چیئرمین تین سال اور دیگر ممبران دو سال کے لیے تعینات کئے جاتے ہیں۔ استعفے جمع کرانے والے ممبران نے انتظامی امور کے تسلسل کے لیے متبادل انتظامات کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

تازہ ترین