ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبرپختونخوا: بلدیاتی حکومتوں کی مدت میں توسیع کا امکان ختم، نئے انتخابات کا اعلان Home / خیبر پختونخوا /

خیبرپختونخوا: بلدیاتی حکومتوں کی مدت میں توسیع کا امکان ختم، نئے انتخابات کا اعلان

سپر ایڈمن - 11/08/2025 746
خیبرپختونخوا: بلدیاتی حکومتوں کی مدت میں توسیع کا امکان ختم، نئے انتخابات کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ موجودہ بلدیاتی اداروں کی مدت میں ایک دن کی بھی توسیع نہیں کی جائے گی اور صوبے میں نئے انتخابات کرائے جائیں گے۔ تاہم انتخابی عمل پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے مشروط ہوگا۔

 

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ "حکومت کے پاس مدت بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں، اگر پنجاب میں الیکشن ہوئے تو خیبرپختونخوا بھی فوراً پولنگ شروع کرے گا۔" ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی نظام فی الحال مفلوج ہے، اس لیے صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

ادھر بلدیاتی نمائندوں کی تنظیم لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت انتخابات نہ ہوئے تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔ چیئرمین حمایت اللہ مایار نے کہا کہ “نمائندوں کی مدت حلف کے دن سے شروع ہوتی ہے، اس میں تاخیر آئین شکنی ہوگی۔”

 

کوآرڈینیٹر انتظار خلیل نے حکومت پر فنڈز اور اختیارات نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت مفلوج ہو چکی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ “اگر مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج اور قانونی کارروائی دونوں راستے اختیار کئے  جائیں گے۔”

تازہ ترین