ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
انسانی سمگلنگ کو منظم جرم قرار، مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی Home / قومی /

انسانی سمگلنگ کو منظم جرم قرار، مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی

سپر ایڈمن - 30/07/2025 97
انسانی سمگلنگ کو منظم جرم قرار، مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی

انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پاکستان نے اس مجرمانہ نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کو دہرایا ہے۔ اس سال کا عالمی پیغام تھا: "انسانی اسمگلنگ منظم جرائم ہے – استحصال کا خاتمہ کریں"۔

 

اسلام آباد میں منعقدہ  تقریب میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، اقوامِ متحدہ کے اداروں (UNODC، ILO، IOM)، ایس ایس ڈی او، آئی آر اے آر اے اور دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماہرین نے زور دیا کہ متاثرہ افراد کی مدد، انصاف کی فراہمی اور انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

 

تقریب میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے کہا کہ  2018 میں انسدادِ انسانی اسمگلنگ کا قانون ایک سنگِ میل ہے، جو متاثرین کی عزتِ نفس کا تحفظ کرتا ہے اور ان کو مجرم نہیں سمجھتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ پاکستان کی قومی ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل جاری ہے۔

 

تقریب میں اقوام متحدہ، آئی ایل او، آئی او ایم اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا اور علاقائی تعاون، قانونی خلا کو پر کرنے، اور متاثرین کی بحالی کے لیے مربوط نظام پر زور دیا۔

 

 پینل ڈسکشن میں قانونی مسائل، مقدمات میں کمزوریاں اور علاقائی سطح پر تعاون کے فقدان جیسے مسائل پر گفتگو کی گئی۔

 

تقریب کے اختتام پر ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی شکیل درانی نے کہا کہ ایف آئی اے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بناتے ہوئے قومی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا تاکہ انسانی اسمگلنگ کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔