پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ روپے کی سطح سے مزید نیچے آگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ 20 نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 203 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور فی اونس نرخ تقریباً 3 ہزار 572 ڈالر رہے۔
