راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو کامیابی کے لیے 90 رنز درکار ہیں۔ مہمان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 316 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

 

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز سے کھیل کا آغاز کیا، تاہم محمد عباس نے آخری وکٹ حاصل کرکے مہمان ٹیم کی اننگز 316 رنز پر ختم کردی۔

 

پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور محمد عباس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، رضا اللہ نے دو جبکہ ثاقب خان اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے تھے اور اسے سری لنکا پر 227 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

سری لنکا کی پہلی اننگز 98 رنز پر ختم ہوئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین، تین جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔