محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبر پختونخوا نے رحمت اللعالمین اسکالرشپ اسکیم کے تحت دینی مدارس کے طلبہ کی درخواستوں کی جانچ پڑتال اور تصدیق کے لیے اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی درخواست گزار طلبہ کے تعلیمی ریکارڈ، ڈومیسائل اور دیگر ضروری اسناد کی جانچ کرے گی۔ اس عمل کے بعد مقررہ معیار اور مختص کوٹے کے مطابق اہل طلبہ کی فہرست مرتب کرکے سفارشات پیش کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف کی جانب سے 9 اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا سابقہ نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
