پشاور کے علاقے ڈبگری میں زائدالمیعاد ادویات کی پیکنگ تبدیل کرکے دوبارہ فروخت کرنے کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے گودام پر چھاپہ مارا اور ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔

 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق انتظامی افسران نے مقامی پولیس اور ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ گودام میں کارروائی کی، جہاں ایکسپائر ادویات کو نئی پیکنگ میں منتقل کرکے فروخت کرنے کا غیرقانونی عمل جاری تھا۔

 

کارروائی کے دوران ادویات کے نمونے تحویل میں لے لیے گئے جبکہ گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 

ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے کہا ہے کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔