خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے رستم کے پہاڑی سلسلے ملندری سے فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دو چرواہوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

 

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی افراد نے لاشیں تحویل میں لے کر رستم ہسپتال منتقل کر دیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت زگی خان ولد ثمین اللہ اور بادشاہ زادہ ولد باور کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق سوات کے علاقے شموزئی سے تھا اور وہ جوڑ بانڈہ سوری ملندری میں مقیم تھے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔