بنوں میں تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود سے پولیس اہلکار جاوید خان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق جاوید خان ڈی ایس پی کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ ان کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بنوں میں گزشتہ روز بھی پولیس اہلکار زاہد کو قتل کیا گیا تھا۔
دوسری جانب لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی بیگوخیل کے صدر یونس خان کی ذاتی گاڑی کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
