ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ کے بعد فی تولہ نرخ چار لاکھ روپے سے بھی نیچے آگئے ہیں، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو فی تولہ سونا 10 ہزار روپے سستا ہوا، جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 8 ہزار 573 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کے نئے نرخ 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے ہوگئے۔

 

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونا 100 ڈالر فی اونس سستا ہوکر 3 ہزار 764 ڈالر پر آگیا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔