نوشہرہ: تحصیل جہانگیرہ کے علاقے نظام پور میں غیرقانونی سونے کی کان کنی کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن کیا گیا، تاہم اس غیرقانونی سرگرمی میں ملوث کوئی اہم کارندہ گرفتار نہیں ہو سکا۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ کے مطابق جبی، مندوری اور دروازگئی میں کارروائی کے دوران 55 غیرقانونی پلانٹس اور 60 جھونپڑیاں نذرِ آتش کر دی گئیں، جبکہ بھاری مشینری کو بھی آگ لگا دی گئی اور ایک ایکسویٹر ضبط کیا گیا۔

دوسری جانب مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ غیرقانونی سونے کی کان کنی کے خلاف سرکاری کارروائیاں محض فوٹو سیشن تک محدود ہیں اور اس سرگرمی کا دائرہ مزید پھیل رہا ہے۔