ڈھاکا: بلائنڈ ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔
180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے آخری گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا کر ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ اوپنر نثار علی نے 64 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ آخری دو گیندوں پر پاکستان کو 7 رنز درکار تھے، ایسے میں جنید نے چھکا لگا کر میچ کا رخ بدل دیا۔
پاکستان نے ایونٹ کے ابتدائی میچ میں بنگلہ دیش کو 126 رنز اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
بلائنڈ ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شریک ہیں، جبکہ فائنل 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
