خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے لوئی ماموند کے گاؤں بکورو سے تعلق رکھنے والی بچی سلوا کی لاش کئی روز بعد غاخی اور نختر پہاڑ کے درمیان سے برآمد ہوئی ہے۔ بچی 3 نومبر سے لاپتہ تھی۔

 

اطلاعات کے مطابق بچی کے لاپتہ ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خان زیب مہمند نے نوٹس لیتے ہوئے اس کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جبکہ مقامی افراد بھی اپنی مدد آپ کے تحت بچی کی تلاش میں مصروف تھے۔

آج بچی کی لاش ملنے کے بعد ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دی گئی ہے۔