آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 715 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے ہوگئی۔

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 20 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 864 ڈالر فی اونس پر آگئی۔