گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی وادی یاسین میں نوح پل کے قریب مسافر گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی، جبکہ 2 افراد زخمی ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق گلگت سے یاسین جانے والی ہندور کی ہائی ایست گاڑی مورکہ پل کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی

 

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع رات تقریباً 8 بجے موصول ہوئی، جس پر گوپس، گاہکوچ اور سنگل سے امدادی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی 13 ماہ کی بچی، جسے یاسین سے گوپس اسپتال منتقل کیا گیا تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کے تعاون سے ریسکیو آپریشن اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، تاہم لاپتہ افراد کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

 

ریسکیو 1122 کے مطابق گلگت سے اضافی وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ واٹر ریسکیو ٹیم بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے غذر پہنچ رہی ہے۔