محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے میدانی اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش کا امکان ۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ پشاور میں درجہ حرارت کم سے کم 14 اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ کالام میں 5، اپر دیر اور مالم جبہ میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
