ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت نیچے آگئی ہے۔

 

صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 12 کا شیڈول جاری، ٹورنامنٹ مزید شہروں میں کرانے کا فیصلہ

 

10 گرام سونے کے نرخ بھی 6 ہزار ایک روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے پر آگئے ہیں۔

 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 70 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نرخ 4 ہزار 20 ڈالر ہوگئے ہیں۔

 

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جہاں مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 221 روپے گھٹ کر 5 ہزار 865 روپے رہ گئی ہے۔