ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 830 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے کا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سوات: طالبات سے بھری نجی سکول بس الٹ گئی، 1 طالبہ جاں بحق، 20 سے زائد زخمی
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 547 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 543 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 326 ڈالر تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 94 روپے کم ہوئی تھی، تاہم آج قیمتوں میں دوبارہ اضافہ سامنے آیا ہے۔
