خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے کوٹکی میں پانی کے تالاب میں نہاتے ہوئے 4 افغان بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک بچے کو زندہ بچا لیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں واقع مقامی منی ڈیم میں پیش آیا، جہاں پانچ بچے نہانے کے دوران پانی میں ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے بچوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، جبکہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام بچے افغان مہاجرین ہیں۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی کے دوران چار بچوں کی لاشیں اور ایک زخمی بچے کو پانی سے نکال لیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
