سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

 

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی تھی، لیکن آج پھر اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

فی تولہ سونا 4100 روپے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ سپارکو کی پیش گوئی سامنے آگئی

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3515 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 22 ہزار 206 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 41 ڈالر مہنگا ہوا ہے اور فی اونس قیمت 4701 ڈالر ہو گئی ہے۔

 

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی 395 روپے مہنگی ہونے کے بعد 8908 روپے ہو گئی ہے۔