پاکستان کی اسپیس ایجنسی سپارکو کے مطابق ملک میں عیدالاضحیٰ 27مئی 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔ فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق ذوالحج 1447 ہجری کا چاند 17 مئی 2026 کی شام نظر آنے کے روشن امکانات ہیں۔

 

ترجمان کے مطابق چاند 17 مئی کی رات 01:01 بجے پیدا ہوگا، جبکہ غروبِ آفتاب کے وقت اس کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔ اس وجہ سے چاند کے نظر آنے کے امکانات کافی حد تک موافق ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: پشاور: باڑہ سیاسی اتحاد کے احتجاجی قافلے پر پولیس کی شیلنگ، متعدد طلبہ متاثر

 

سپارکو نے مزید بتایا کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 60 منٹ کا وقفہ ہوگا، جو رویت کے امکانات کو مزید بہتر بناتا ہے۔

 

ادارے کے مطابق فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر یکم ذوالحج 18 مئی 2026 (پیر) کو متوقع ہے، جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

تاہم ترجمان نے واضح کیا کہ اسلامی مہینے کے آغاز اور عید کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور مشاہدات کی روشنی میں فیصلہ کرتی ہے۔