وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صوبوں کے حوالے کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

 

 وفاقی وزیر داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد زیادہ تر اختیارات صوبوں کے پاس ہیں، اس لیے امدادی رقم کی تقسیم بھی صوبے خود کر سکتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: سوات کے نوجوان نے پاکستان اور سری لنکا کے بچھڑے دو خاندانوں کو 40 سال بعد کیسے ملایا؟

 

انہوں نے کہا کہ کچھ صوبوں کی جانب سے بھی یہ مطالبہ سامنے آیا ہے، تاہم حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

 

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔